21 ستمبر، 2019، 6:56 PM

فرانس نے رافیل طیارہ بھارت کے حوالے کردیا

فرانس نے رافیل طیارہ بھارت کے حوالے کردیا

فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی-001 کو بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری کے حوالے کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی-001 کو بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری کے حوالے کر دیا ہے۔ مودی سرکار نے فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز تر کردیا ہے جس کے تحت بھارتی سپریم کورٹ میں طیاروں کی خریداری میں ہوشربا کرپشن اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود  بی جے پی کی حکومت نے فرانس سے پہلا رافیل طیارہ تکنیکی طور پر حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف وی آر نے جدید جنگی رافیل طیارہ وصول کیا اور ایک گھنٹے تک فضا میں پرواز کی۔ دوران پرواز طیارے کی کارکردگی اور افعال کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ تکنیکی حوالگی کے کامیاب مراحل کے بعد رافیل طیاروں کی باقاعدہ’آفیشل حوالگی 8 اکتوبر کو فرانس میں ہوگی۔

News ID 1893951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha